ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / رافیل کا سچ سامنے آئے گا، نریندر مودی اور انل امبانی کو سزا ہو گی: راہل گاندھی

رافیل کا سچ سامنے آئے گا، نریندر مودی اور انل امبانی کو سزا ہو گی: راہل گاندھی

Sat, 20 Apr 2019 21:01:57  SO Admin   S.O. News Service

سپول (بہار) : 20 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) رافیل معاملے کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے سنیچر کو دعوی کیا کہ رافیل کا سچ سامنے آئے گا، جانچ ہوگی اور وزیر اعظم نریندر مودی اور انل امبانی کو سزا ہو گی۔بہار کے سپول میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ بہار کے نوجوان پورے ملک میں جا کر بینکوں کے سامنے، سرکاری عمارتوں کے سامنے اور دیگر دفتروں کے سامنے چوکیداری کرتے ہیں۔بہار کے جو نوجوان باہر چوکیداری کرتے ہیں، وہ پوری ایمانداری سے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک نریندر مودی ہیں جو اپنے کو ملک کا چوکیدار کہتے ہیں لیکن وہ انل امبانی کے چوکیدار ہیں۔انہوں نے بہار کے تمام چوکیداروں کو بدنام کر دیا ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ بہار کے نوجوان دھوپ میں، آندھی میں، آدھی روٹی کھا کر چوکیداری کا کام کرتے ہیں لیکن ایک شخص نے ان تمام کو بدنام کر دیا۔رافیل سودے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئی نہیں بچ پائے گا، آخر میں رافیل کیس کا سچ سامنے آئے گا۔جانچ ہوگی اور نریندر مودی اور انل امبانی کو سزا ہو گی۔نریندر مودی چاہے جتنی بھی کوشش کر لیں لیکن بہار اور ملک کی عوام انہیں دوبارہ وزیر اعظم نہیں بننے دے گی۔انہوں نے کہا کہ آج کل نریندر مودی کو دیکھیں تو پتہ لگے گا کہ وہ کتنا گھبرا گئے ہیں۔راہل نے کہا کہ جب مرکز میں کانگریس کی حکومت تھی اور کوسی میں سیلاب آیا تھا تب ہماری حکومت نے دو دن کے اندر 1100 کروڑ روپیہ جاری کیا تھا اور اس وقت سونیا گاندھی بھی آئی تھیں۔لیکن اس کے بعد بھی کوسی ندی میں سیلاب آیااس وقت نریندر مودی کی حکومت تھی، کیا چوکیدار آیا؟ اس ریلی میں رالوسپا صدر اپیندر کشواہا، کانگریس لیڈر رنجیت رنجن موجود تھیں۔ریلی میں آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو موجود نہیں تھے۔


Share: